بندروں میں زخموں کے علاج کیلئے پودوں کا استعمال

 بندروں میں زخموں کے علاج کیلئے پودوں کا استعمال

جکارتہ(نیٹ نیوز)سائنسی مشاہدات سے معلوم ہوا ہے کہ بعض بندر زخمی ہونے پر مخصوص پودوں کا استعمال کرتے ہیں جو ان کے زخموں کے علاج میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

انڈونیشیا کے گنونگ لیوسر نیشنل پارک میں ایک نر اورنگوٹان کو چہرے پر زخم آیا۔ تقریباً تین دن بعد اسے ایک طبی پودے Fibraurea tinctoria کے پتے اور تنہ چباتے ہوئے دیکھا گیا۔اس نے چبائے ہوئے پودے کا رس اپنے زخم پر لگایا اور پھر چبائے ہوئے پتے زخم پر رکھ دیئے ۔ چار دن کے اندر زخم بند ہو گیا اور ایک ماہ میں مکمل طور پر بھر گیا، ایک زخمی چمپینزی کو Christella parasitica نامی پودے کھاتے ہوئے دیکھا گیا اور اس چمپینزی کا زخم چند دنوں میں بھر گیا۔اسی طرح ٹیٹی بندروں سے Piper aduncum اور Psychotria جیسے پودوں کھاکر زخم ٹھیک کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں