جاپان میں آر پار دکھنے والا ٹرانسپیرنٹ گھر موجود
ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان میں ایک آر پار دکھنے والا ٹرانسپیرنٹ گھر موجود ہے جسے "House NA" کے نام سے جانا جاتا ہے ۔یہ منفرد اور شفاف گھر ٹوکیو، جاپان میں واقع ہے جسے مقامی تعمیرانی کمپنی سو دوجیموتو ارکیٹیکٹ نے۔۔
2011 میں مکمل کیا تھا۔ اس گھر کے مواد میں صرف شیشے کی دیواریں اور سٹیل کا فریم شامل کیا گیا ہے ۔اس کی زیادہ تر دیواریں شیشے کی ہیں جس کی وجہ سے اس گھر کے اندر باہر سب کچھ واضح نظر آتا ہے ۔ یہ تین منزلہ عمارت ہے جو چھوٹے پلیٹ فارمز اور کھلی جگہوں کا مجموعہ ہے ۔ معمار کمپنی سو فوجیمیوتو کے مطابق یہ گھر لوگوں کو ان کے ارد گرد کی جگہوں سے جوڑتا ہے اور ان کے طرزِ زندگی کو شفافیت اور کھلے پن کے ساتھ ہم آہنگ بناتا ہے ۔تاہم ظاہر ہے کہ اس گھر میں پرائیویسی ایک بڑا چیلنج ہے ۔ اس سے نمٹنے کیلئے کچھ شیشوں پر پردے یا بلائنڈز موجود ہیں۔