لائبریری کی کتاب میں 1950کی شادی کی تصویر برآمد

لائبریری کی کتاب میں 1950کی شادی کی تصویر برآمد

مشی گن (نیٹ نیوز)امریکی ریاست مشی گن کی ایک لائبریری کے رضاکار کو ایک کتاب میں 1950ء کی دہائی کی شادی کی ایک تصویر رکھی ملی جسے لائبریری جوڑے کی پوتی کو واپس کرنے میں کامیاب ہو گئی۔۔۔

سٹرلنگ ہائٹس پبلک لائبریری نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ تصویر پر ‘فرینک اینڈ جوزفین روگیریلو، نانا-نونو’ لکھا تھا، جو لائبریری کے بک سٹور کو عطیہ کی گئی ایک کتاب سے ملی۔سارہ روگیریلو نے امریکی چینل کو بتایا کہ بچپن کی ایک دوست جس سے میں نے برسوں سے بات نہیں کی تھی اس نے مجھے اس پوسٹ میں ٹیگ کیا کہ میں نے سٹرلنگ ہائٹس پبلک لائبریری کی پوسٹ پڑھی، میری اس دوست نے میرا خاندانی نام پہچان لیا اور پوچھا کہ کیا یہ تمہارے خاندان کے لوگ ہیں؟سارہ نے تصدیق کی کہ یہ تصویر ان کے دادا، دادی کی 26 ستمبر 1953ء کو ڈیٹرائٹ میں ہونے والی شادی کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں