میٹا نے کشش ثقل کو سمجھنے والا اے آئی ماڈل پیش کردیا
لاہور(نیٹ نیوز)انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی ‘میٹا’ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی میں ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے حیران کن صلاحیتوں کے حامل نئے اے آئی ماڈل کو پیش کردیا ۔۔۔
جو کہ کشش ثقل کو بھی سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ جنریٹو آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈل کمپیوٹرائزڈ مشینوں کو ایسی صلاحیت فراہم کرے گا کہ وہ خود بخود حقیقی دنیا کے مسائل اور چیلنجز کو سمجھ سکیں گی۔میٹا کے مطابق، ویڈیو جوائنٹ ایمبیڈنگ پریڈکٹیو آرکیٹیکچر 2 (وے جیپا 2) نامی مذکورہ اوپن سورس ماڈل کو کشش ثقل اور آبجیکٹ پرمیننس (کسی شے کے نظر سے اوجھل ہونے کے باوجود اس کے وجود کا تصور) جیسی چیزوں کو سمجھنے میں مدد دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔میٹا کا دعویٰ ہے کہ اس کا مذکورہ ماڈل یہ بھی بتانے اور سمجھانے کا صلاحیت رکھتا ہے کہ اگر کسی ٹیبل پر گیند کو پھینکا جائے تو ماڈل یہ بتائے گا کہ گیند کس سائیڈ سے گرے گا اور ایسا کیوں ہوگا۔