سائیکلنگ یادداشت کے مسائل کے خطرے کو کم کر تی

 سائیکلنگ یادداشت کے مسائل کے خطرے کو کم کر تی

لاہور(نیٹ نیوز)سائیکلنگ ڈمنشیا (یادداشت کے مسائل) کے خطرے کو کم کرسکتی ہے۔ نئے شواہد بتاتے ہیں کہ یہ صرف جسمانی فائدہ نہیں بلکہ دماغی صحت کے لیے بھی بے حد مؤثر ہے۔

تقریباً 480,000 بالغوں پر کی گئی تحقیق میں سائیکلنگ نے ڈمنشیا کے مجموعی خطرے کو 19% تک کم کیا ہے ۔ خاص طور پر ڈمنشیا کے مرض کی شروعات میں 40% حد تک کمی نوٹ کی گئی۔ سائیکل چلانے والے افراد دماغ کے hippocampus جیسے اہم حصے کا حجم زیادہ رکھتے ہیں جو یادداشت کیلئے ضروری ہے ۔ایم آر آئی امیجنگ سے ظاہر ہوا کہ سائیکلنگ دماغ کے hippocampus اور دیگر دماغی خطوں کو مضبوط رکھتی ہے، جو افراد APOE E4 جین (جو ڈمنشیا کا خطرہ بڑھاتا ہے) کے حامل ہوتے ہیں ، ان میں بھی سائیکلنگ سے فائدہ ہوتا اورایسے افراد میں ڈمنشیا کا خطرہ 26% کم ہوتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں