10دن کی عمر میں جدا ہونیوالی بہنیں برسوں بعد اکٹھی

10دن کی عمر میں جدا ہونیوالی بہنیں برسوں بعد اکٹھی

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں بچپن میں ایک دوسرے سے جدا ہو جانے والی جڑواں بہنیں برسوں بعد ایک دوسرے سے ملنے میں کامیاب ہوئیں۔۔

 زینگ گاؤشین اور ہائی شیاؤ اس وقت ایک دوسرے سے جدا ہوگئی تھیں جب ان کی عمر محض 10 دن تھی،ان کے والدین بہت غریب تھے اور ان کی پرورش کا خرچہ اٹھانے کے قابل نہیں تھے تو 2 الگ خاندانوں نے ان کو گود لے لیا۔ چینی صوبے Hebei سے تعلق رکھنے والی یہ بہنیں ایک دوسرے سے الگ بڑی ہوئیں۔17 سال کی عمر میں ہائی شیاؤ کو سکول کی ساتھی سے علم ہوا کہ ایک کپڑے کی دکان میں کام کرنے والی لڑکی کی شکل بالکل اس کے جیسی ہے ۔ہائی شیاؤ نے اس دکان کا رخ کیا اور جب زینگ گاؤشین کو دیکھا تو فوری طور اس کی دوست بن گئی۔ 14 ماہ بعد ان خاندانوں نے دونوں کو بتایا کہ وہ درحقیقت جڑواں بہنیں ہیں۔اب دونوں کو ایک دوسرے سے ملے 20 سال ہوچکے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں