4دہائیوں سے بوتل میں بند خط جزیرے میں دریافت

مونٹریال(نیٹ نیوز)بوتل کے اندر دہائیوں سے بند ایک خط کو کینیڈا کے ایک جزیرے کے ساحل پر دریافت کیا گیا ہے ۔
فیس بک پوسٹ کے مطابق اس بوتل کو مارک ڈویوسٹی نامی فرد نے دریافت کیا۔ اسے 14 جنوری 1983 کو سمندر میں پھینکا گیا تھا۔ سیبل آئی لینڈ پارک ریزرو کی ترجمان جینیفر نکولسن نے بتایا کہ جب اس بوتل کو کھول گیا تو سب سے پہلے چیز محسوس ہوئی وہ اس میں سے آنے والی الکحل کی تیز بوتھی ، خط میں اس جہاز کے بارے میں تفصیلات موجود تھیں جو برٹش سپلائی جہاز تھا۔البتہ ابھی تک جہاز کے عملے کے بارے میں تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں جبکہ بوتل کے اندر 1974 کا ایک 2 ڈالر کا نوٹ بھی موجود تھا۔اس نوٹ کو بینک آف کینیڈا نے 1996 میں تبدیل کر دیا تھا۔اب اس بوتل کو پارکس کییڈا آرکائیو میں بھیج دیا گیا ہے تاکہ اس پر مزید تحقیق کی جاسکے اور پھر محفوظ کرلیا جائے ۔