کان کا میل خطرناک بیماری کی تشخیص میں مددگار

کان کا میل خطرناک بیماری کی تشخیص میں مددگار

نیویارک(نیٹ نیوز)امیریکن کیمیکل سوسائٹی کے محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک نیا سسٹم تیار کیا ہے جو ابتدائی مرحلے میں پارکنسنز (رعشے ) بیماری کی تشخیص میں مدد دے سکتا ہے ۔۔

بیماری کی شناخت کان کے میل میں موجود ایک جز سیبَم کی بو میں موجود ہوتی ہے ۔پارکنسنز سے متاثر افراد میں سیبَم کی ایک خصوصیت اور مشکی بو ہوسکتی ہے جس کی وجہ سیبَم سے خارج ہونے والے ان وولیٹائل آرگینک مرکبات (جو تیزی سے ہوا میں اڑ جاتے ہیں) میں تبدیلی کا ہونا ہوتی ہے ۔سیبَم سے خارج ہونے والے ان مرکبات کی نشان دہی کے لیے محققین نے اس بیماری سے متاثر 209 افراد کے کانوں سے نمونے لیے ، جن میں نصف سے زیادہ میں اس کیفیت کی تشخیص کی گئی۔بعد ازاں حاصل ہونے والے مرکب کا تجزیہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں