ڈیری مصنوعات برے خوابوں کا سبب بنتی ہیں، نئی تحقیق

لاہور(نیٹ نیوز)حالیہ تحقیق میں یہ دلچسپ اور کچھ حد تک حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ ڈیری مصنوعات کا زیادہ استعمال خاص طور پر سونے سے پہلے , برے خوابوں یا پریشان کن نیند کا سبب بن سکتا ہے ۔۔
ایک مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ کچھ افراد جنہوں نے سونے سے پہلے زیادہ مقدار میں دودھ، پنیر، آئس کریم یا دہی کا استعمال کیا، انہوں نے برے خوابوں، پریشان کن نیند یا غیر معمولی خوابوں کی شکایت کی۔دراصل دودھ اور پنیر میں ٹائروسین (Tyrosine) نامی امائنو ایسڈ ہوتا ہے جو دماغ میں ڈوپامائن بڑھاتا ہے ۔ اس سے دماغی سرگرمی بڑھ سکتی ہے ، جو نیند میں شدید یا غیر معمولی خوابوں کا باعث بن سکتی ہے ۔اس کے علاوہ سونے سے قبل ڈیری مصنوعات لینے سے گیس، بدہضمی یا سینے کی جلن ہو سکتی ہے