مالکان کتے ،بلیوں کی زبان سمجھنے کی ٹیکنالوجی کے خواہشمند

مالکان کتے ،بلیوں کی زبان سمجھنے کی ٹیکنالوجی کے خواہشمند

لاہور(نیٹ نیوز)ایک سروے میں معلوم ہوا کہ کتے اور بلیوں کے مالکان کی تقریباً نصف تعداد مستقبل میں ایسی ٹیکنالوجی چاہتی ہے جو ان کے پالتو جانوروں کی زبان کا ترجمہ کر سکے۔

سروے کے مطابق 10 میں سے چار مالکان ایسی ٹیکنالوجی چاہتے ہیں جو ان کے کتوں کے بھونکنے اور بلیوں کے میاؤں کرنے کا ترجمہ کرنے میں مدد گار ہو۔2000 افراد پر کیے جانے والے سروے میں معلوم ہوا کہ وہ مستقبل میں سمارٹ واچ اور خودکار دانتوں کے برش جیسی ڈیوائسز سمیت اپنے پالتوؤں کے لیے ٹیکنالوجیکل جدت کے حوالے سے پُرامید ہیں۔20 فی صد افراد کا کہنا تھا کہ وہ ایسی ڈیوائس چاہتے ہیں جس سے وہ اپنے کتے یا بلی سے ان کی صحت کے متعلق پوچھ سکیں جبکہ 17 فی صد یہ جاننا چاہتے تھے کہ ان کو معلوم ہو کہ ان کے جانور کتنے خوش یا ناخوش ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں