چلی،اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے پتے کی کامیاب سرجری
سانتیاگو(نیٹ نیوز)چلی کے شہر سانتیاگومیں کلینیکل لاس کونڈیس میں ایک غیر معمولی سرجری انجام دی گئی جہاں اے آئی بیسڈ MagneticAssisted Robotic Surgery پلیٹ فارم استعمال کیا گیا۔یہ آپریشن پتّے کی ایک مخصوص سرجری کا تھا جو ایک عام پیچیدہ سرجری ہے۔۔۔
خاص بات یہ ہے کہ اس میں اے آئی روبوٹک کیمرا استعمال کیا گیا جو پوری طرح آٹونومس (خودکار) انداز میں حرکت کرتا رہا۔ اس نے سرجری کے دوران سرجن کے ٹولز کی پوزیشن کو ٹریک کیا اور کیمرے کا زاویہ اپنے آپ ایڈجسٹ کیا۔اس کا مقصد کیمرے کے کنٹرول کی ذمہ داری ایک معاون انسان کی بجائے اے آئی اور روبوٹک نظام پر منتقل کرنا تھی، تاکہ دیکھنے کا زاویہ، تصویر کی مستحکمی وغیرہ زیادہ بہتر ہو، وقفے کم ہوں اور عمل زیادہ مؤثر ہو۔سرجن نے بتایا کہ کیمرا ٹولز کی نقل و حرکت کے مطابق حرکت کرتا رہا یہ پورا عمل شاندار طریقے سے ہوا۔