ماں کی سالگر ہ والے دن دنیا کے صحتمندترین بچے کی پیدائش

ماں کی سالگر ہ والے دن دنیا کے صحتمندترین بچے کی پیدائش

واشنگٹن (نیٹ نیوز)دنیا میں عموماً نومولود بچوں کا زیادہ سے زیادہ 3 کلوگرام یا 6 پاؤنڈ سے کچھ زیادہ ہوتا ہے تاہم ایک خاتون نے ایسے بچے کو جنم دیا جس کو دیکھ کر نہ صرف عملہ حیران رہ گیا بلکہ ہسپتال کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔۔۔

یہ انوکھا بچہ امریکا کے ایک ہسپتال میں پیدا ہوا اور پیدائش کے وقت اس کا وزن غیر معمولی طور پر 12 پاؤنڈ 14 اونس (6 کلو گرام)تھا۔ ماں نے نومولود کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس کو دیکھ کر صارفین بھی حیران ہیں اور کئی مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔خاتون شیلبی مارٹن نے اپنے قوی الجثہ بیٹے کیسیان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس کے بیٹے نے ہسپتال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔اس بچے کی پیدائش ماں کی سالگرہ والے دن ہی ہوئی ہے ،اس لئے شیلبی کی خوشی بھی دوبالا ہو گئی اور اب وہ اگلے سال اپنے بیٹے کے ساتھ اپنا جنم دن منائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں