عورتوں میں ڈپریشن کا جینیاتی خطرہ مردوں کی نسبت زیادہ
سڈنی (نیٹ نیوز)ایک حالیہ تحقیق میں واضح شواہد ملے ہیں کہ عورتوں میں ڈپریشن کا جینیاتی خطرہ مردوں کی نسبت زیادہ ہو سکتا ہے تاہم اس کے تمام عوامل میں فرق ہوسکتا ہے یعنی جینیاتی، ہارمونل، ماحولیاتی اور سماجی عوامل ہوسکتے ہیں ۔
آسٹریلیا کے برگوفر میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی تحقیق نے تقریباً 5 لاکھ افراد کے ڈی این اے ڈیٹا کا مطالعہ کیا اور معلوم کیا کہ عورتوں میں ایسے تقریباً 6ہزار جینیاتی تغیرات ہیں جو ڈپریشن کے امکان کو بڑھاتے ہیں جبکہ مردوں میں ایسے منفرد ورینٹس کی تعداد کم تھی۔اس تحقیق میں برابر مشترک جینیاتی مارکرز بھی ملے جو دونوں جنسوں میں مشترک ہیں، مگر عورتوں کا جینیاتی بوجھ زیادہ ہے یعنی عورتوں میں وہ جینیاتی ورینٹس زیادہ ہیں جو ڈپریشن سے متعلق ہیں۔ اس لئے عورتوں میں رپورٹ شدہ ڈپریشن کی تعداد مردوں سے زیادہ نظر آتی ہے ۔