تھائی لینڈ کے جنگلات میں مکڑیوں کا خواجہ سرا دریافت
بینکاک(نیٹ نیوز)تھائی لینڈ کے گھنے جنگلات میں ایک ایسی مکڑی دریافت ہوئی ہے جو نصف مرد اور نصف عورت کی خصوصیات کی حامل ہے ۔ سائنسدانوں نے اس منفرد مکڑی کا نام ڈیمارچس اینازوما رکھا ہے۔۔۔
جو ایک مشہور اینیمے کردار سے لیا گیا ہے جو مرد اور عورت کی شکل بدل سکتا ہے ۔ اس کے بائیں نصف میں خواتین کی خصوصیات ظاہر ہوتی ہیں، جیسے بڑے جبڑے اور چمکدار نارنجی رنگ، جبکہ دائیں نصف میں مردانہ خصوصیات ہیں، جس میں چھوٹا قد اور سرمئی مائل سفید رنگ شامل ہے ۔ چولالونگ کورن یونیورسٹی کے محققین نے اس کی تشخیص کی،تحقیق کے سربراہ چواکورن کنسیٹے نے بتایا کہ یہ دریافت فیس بک پوسٹ سے شروع ہوئی، اضافی نمونوں کی جانچ کے بعد یہ بات واضح ہوئی کہ یہ نہ صرف ایک نایاب مکڑی ہے بلکہ ایک نئی نوع کی نمائندہ بھی ہے ۔