انوکھا ہوٹل جہاں شیر کے بچے صبح مہمانوں کو اٹھاتے ہیں
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک ہوٹل کی خصوصی سروس کے تحت ہوٹل میں قیام کرنے والوں کو صبح اپنے کمرے میں شیر کے بچے کے ساتھ کھیلنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے ۔چین کے صوبے جیانگسو کے علاقے Suqian میں واقع ہیپی ریزورٹ کنٹری سائیڈ ریزورٹ نامی ہوٹل میں۔۔۔
یہ انوکھی سروس فراہم کی جا رہی ہے ۔20 کمروں پر مشتمل اس ہوٹل میں اس سروس کے ساتھ ایک کمرے کا ایک رات کا کرایہ 628 یوآن رکھا گیا ہے ۔شیر کے بچے کی یہ سروس صبح 8 سے 10 بجے تک دستیاب ہوتی ہے اور ہر کمرے میں اسے 7 منٹ تک قیام کرنے دیا جاتا ہے ۔اس کے لیے کمرے میں رہنے والوں کو پہلے ایک معاہدے پر دستخط کرنا ہوتے ہیں۔شیر کے بچے کے ساتھ ایک نگہبان ہمیشہ ہوتا ہے اور مہمانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے تحفظ کا خیال رکھیں۔