31 دسمبر تک شادی کرو انعام پاؤ ، منفرد سکیم متعارف
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کے مشرقی شہر نِنگبو میں شادی کرنے والے جوڑوں کے لیے خصوصی انعام کا اعلان کیا گیا ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے جوڑے جو 28 اکتوبر سے 31 دسمبر کے درمیان شادی رجسٹرڈ کرائیں گے۔۔۔
انہیں شادی کے خرچ کے کیش واؤچرز دئیے جائیں گے جس کا مقصد نوجوانوں کو شادی اور بچے پیدا کرنے کی طرف دوبارہ مائل کرنا ہے ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال چین میں شادیوں کی تعداد 20 فیصد کم ہوئی جو اب تک کی سب سے بڑی سالانہ کمی ہے ۔ شادی اور خاندان شروع کرنے میں کم دلچسپی کی وجہ بچوں کی پرورش اور تعلیم کے بڑھتے اخراجات کو قرار دیا جاتا ہے ۔تاہم نِنگبو کے سول افیئرز ڈپارٹمنٹ نے اپنی آفیشل وی چیٹ پوسٹ میں بتایا کہ نئے شادی شدہ جوڑے ایک ہزار یوآن(تقریباً 40 ہزار پاکستان روپے ) مالیت کے واؤچرز حاصل کر سکتے ہیں۔