انسان دماغی طور پر 32سال کی عمر میں بالغ ہوتا ہے

 انسان دماغی طور پر 32سال کی عمر میں بالغ ہوتا ہے

لندن(نیٹ نیوز)بلوغت کا آغاز کب ہوتا ہے ؟ آپ کی توقعات سے بھی کافی عرصے بعد ایسا ہوتا ہے ۔یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر دماغی افعال کی بات کی جائے تو ایک فرد کی بلوغت کا آغاز درحقیقت 32 سال کی عمر میں ہوتا ہے ۔ تحقیق کے مطابق سب سے پہلے تو پیدائش، پھر 9 سال، پھر 32، 66 اور 83 سال کی عمر میں دماغ ری سیٹ ہوتا ہے یا خود کو بدلتا ہے ۔محققین نے بتایا کہ پیدائش کے بعد کا دماغ جس دوران اس کی تیزی سے نشوونما ہوتی ہے ، کی عمر 9 سال تک برقرار رہتی ہے ، جس کے بعد وہ لڑکپن کے دماغ کی تبدیلیاں آتی ہیں جو 32 سال کی عمر تک جاری رہتی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس کا مطلب یہ نہیں اس عرصے میں ان لوگوں کا دماغ کسی نوجوان کی طرح کام کرتا ہے ، اس کا مطلب یہ ہے کہ دماغ کی نشوونما مسلسل ہو رہی ہوتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں