دماغ کی مدد سے روبوٹک بازو کامیابی کیساتھ استعمال
نیو یارک(نیٹ نیوز)ایلون مسک کے نیورالِنک برین چپ کے تجربے میں شامل ہونے والے ابتدائی ٹیسٹرز نے اپنے دماغ کی مدد سے روبوٹک بازو کامیابی کے ساتھ استعمال کر لیا۔
ایکس پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راکی سٹوٹن برگ (جو 2006 میں چوٹ لگنے کے باعث گردن کے نیچے سے مفلوج ہیں) نے اپنے خیالات کی مدد سے ایک روبوٹک بازو کو حرکت دینے کا مظاہرہ کیا۔راکی سٹوٹن برگ اس سے قبل امور انجام دینے کے لیے کچھ معاون ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا کرتے تھے ۔ تجربے میں شامل ایک اور شخص نے سوچ کی مدد سے روبوٹک بازو کو استعمال کرتے ہوئے کپ اٹھایا ہوا اور اس سے مشروب پیا۔نیورا لِنک نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ کلینکل ٹرائلز میں شامل شرکاء نے ڈیجیٹل کمپیوٹر کنٹرول کو روبوٹک بازو جیسی فزیکل ڈیوائسز تک بڑھا لیا ہے ۔