فوڈ ڈیلیوری رائیڈر نے 5 سال میں 4 کروڑ جمع کرلیے
شنگھائی (نیٹ نیوز)ایک فوڈ ڈیلیوری رائیڈر نے کفایت شعاری سے زندگی گزارتے ہوئے 5 سال کے دوران ایک لاکھ 60 ہزار ڈالرز (4 کروڑ 47 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) جمع کرلیے ۔
25 سالہ زینگ شیوچیانگ 2020 میں شنگھائی میں ڈیلیوری رائیڈر کی ملازمت کیلئے آیا تھا۔ گزشتہ دنوں زینگ نے ویڈیو شیئر کی جس میں اس نے دکھایا کہ گزشتہ 5 سال کے دوران اس نے ایک لاکھ 60 ہزار ڈالرز جمع کیے ۔اس نے بتایا کہ 'بنیادی ضروریات سے ہٹ کر میں نے کوئی بھی خرچہ نہیں کیا۔اس کا کہنا تھا کہ 'میں ہفتے کے 7 دن 13 گھنٹوں تک کام کرتا ہوں، سونے اور کھانے سے ہٹ کر اپنا سارا وقت لوگوں کو کھانا پہنچانے میں لگاتا ہوں۔وہ بس چین کے موسم بہار کے فیسٹیول کی تعطیلات کے دوران ہی چھٹی کرتا ہے ۔ عموماً وہ ایک ماہ کے دوران 300 سے زائد آرڈرز مکمل کرتا ہے اور اس دوران 3 لاکھ 24 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتا ہے ۔