اوزیمپک صارفین کیلئے ریسٹورنٹس میں ’منی میلز‘ کا ٹرینڈ

اوزیمپک صارفین کیلئے ریسٹورنٹس میں ’منی میلز‘ کا ٹرینڈ

نیویارک(نیٹ نیوز)نیویارک کے ریسٹورنٹس میں ایک نیا اور دلچسپ فوڈ ٹرینڈ سامنے آرہا ہے ، جہاں وزن کم کرنے والی دوا اوزیمپک استعمال کرنے والوں کے لیے کھانوں کے حصے جان بوجھ کر چھوٹے کر دئیے گئے ہیں۔۔۔

نیویارک میں بعض ریسٹورنٹ اب صرف 8 ڈالر میں ‘‘ٹینی وینی منی میل’’ پیش کر رہے ہیں، جو کم بھوک رکھنے والے افراد کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے ۔نیویارک میں 20 سال سے رہائش پذیر کھانے پینے کی شوقین اور سماجی شخصیت لینا ایکسماکر کا کہنا ہے کہ اوزیمپک شروع کرنے کے بعد ان کی بھوک تقریباً ختم ہوگئی۔ لینا کے مطابق وہ اب بھی دوستوں کے ساتھ ڈنر کا حصہ بننا چاہتی تھیں، مگر بڑی پلیٹس ان کے لیے ممکن نہیں رہیں۔ ایسے میں مین ہیٹن کے ریسٹورنٹ Le Petit Village نے ان کے لیے آسانی پیدا کی، جہاں برنچ مینو میں چند آئٹمز کے آدھے سائز متعارف کروا دئیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں