امریکا، زمین کی گردش سے بجلی پیدا کرنے کا آلہ ایجاد

امریکا، زمین کی گردش سے بجلی پیدا کرنے کا آلہ ایجاد

واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک)امریکی سائنسدا نو ں نے زمین کی گردش سے بجلی پیدا کرنے کا آلہ ایجاد کرلیا۔

غیرملکی میڈیاپورٹس کے مطابق پرنسٹن یونیورسٹی اور ناسا کے ماہرین نے ایشی مشین کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کو ایک خاص زاویے سے زمین پر رکھ دی جائے تو مسلسل بجلی پیدا ہوتی رہے گی،یہ مشین زمین کے گرد موجود مقناطیسی میدان کو الیکٹرک توانائی میں تبدیل کرتی ہے ۔ ایک فٹ طویل سیلنڈر نما مشین کو ایک خاص زاویے سے زمین پررکھ دیا جائے تو اس کے دونوں کناروں پر بجلی بننا شروع ہوتی ہے ۔تجربے کے دوران دس وولٹ تک بجلی پیدا کی گئی،سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کمرشل بنیادوں پر ایسی مشین کی تیاری کیلئے طویل عرصہ درکار ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں