بھارت، دیوار میں پھنسے چور کو پولیس نے نجات دلائی
ممبئی(نیٹ نیوز)بھارت میں چوری کی ایک ناکام واردات نے اس وقت دلچسپ رخ اختیار کرلیا جب ایک مبینہ چور گھر میں داخل ہوتے ہوئے کچن کے ایگزاسٹ سوراخ میں بری طرح پھنس گیا۔
واقعہ ریاست راجستھان میں پیش آیا، جہاں ایک شخص چوری کی نیت سے سبھاش کمار راوت کے گھر میں داخل ہوا۔ واردات کے دوران وہ باورچی خانے کے ایگزاسٹ پنکھے کے شافٹ میں اس طرح اٹک گیا کہ تقریباً ایک گھنٹے تک اسی حالت میں لٹکا رہا۔واقعے کے وقت گھر کے مالک سبھاش کمار راوت کھاٹوشیام جی گئے ہوئے تھے ۔ اگلے دن دوپہر کے قریب جب ان کی اہلیہ گھر واپس آئیں تو کچن کی جانب نظر پڑتے ہی وہ حیران رہ گئیں۔ پولیس کے مطابق دو ملزمان چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہوئے تھے ۔ شور سنائی دینے پر ایک ملزم موقع سے فرار ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی بدقسمتی سے ایگزاسٹ میں پھنس کر رہ گیا۔