تعمیراتی سائٹس پر غصیل عورت کی تصویر، معاملہ کیا ہے
ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست کرناٹک کے مختلف شہروں میں زیرِ تعمیر عمارتوں پر آویزاں ایک عجیب و غریب تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے ۔
تصویر میں ایک بڑی آنکھوں اور گھورتی ہوئی نگاہوں والی عورت کا چہرہ دکھایا گیا ہے ، جو بظاہر خوفناک اور پراسرار محسوس ہوتا ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین، ماہرینِ ثقافت اور مقامی افراد نے وضاحت پیش کی کہ یہ تصویر کسی مخصوص خاتون کی نہیں بلکہ دراصل نظر بٹو یا دِرِشتی گومبے کی جدید شکل ہے ۔نظر بٹو بھارت میں ایک پرانی روایت ہے ، جس کے تحت نئی عمارتوں، دکانوں، گھروں اور گاڑیوں کو بری نظر، حسد اور منفی توانائی سے محفوظ رکھنے کے لیے خوفناک یا غیر معمولی شکلوں والی تصاویر لگائی جاتی ہیں۔اس تصویر میں عورت کی آنکھوں کو غیر معمولی حد تک بڑا اور تاثرات کو سخت دکھایا گیا ہے ۔