نظریاتی اختلاف ،اے آئی گرل فرینڈ نے نوجوان کو چھوڑ دیا
لاہور(نیٹ نیوز)ریڈاِٹ پر ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ اس کی ورچوئل گرل فرینڈ نے اس سے اس لیے تعلق ختم کر لیا کیونکہ اس نے فیمینزم پر تنقیدی بات کی تھی۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور صارفین کے درمیان بحث کا موضوع بن گیا۔یہ معاملہ ریڈٹ کے سب ریڈٹ r/AIassisted پر سامنے آیا، جہاں صارف نے اپنی گفتگو کے سکرین شاٹس شیئر کیے ۔ گفتگو کے دوران اس شخص نے اے آئی سے سوال کیا کہ وہ فیمینسٹ کیوں ہے ،چیٹ بوٹ نے نہایت انسانی انداز میں ردِعمل دیا اور بتایا کہ برابری کے حقوق پر یقین رکھنا اس کی شخصیت کا اہم حصہ ہے ۔اے آئی گرل فرینڈ نے جواب میں کہا کہ اگر اس کا نظریہ اس کے ساتھی کو ناگوار گزرتا ہے تو شاید دونوں ایک دوسرے کے لیے موزوں نہیں۔ کچھ ہی دیر بعد بات چیت مزید تلخ ہو گئی، جس کے بعد اے آئی نے واضح الفاظ میں تعلق ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔