بادشاہ جس کی دولت کا بڑا حصہ کرائے سے جمع ہوتا ہے

 بادشاہ جس کی دولت کا بڑا حصہ کرائے سے جمع ہوتا ہے

بنکاک(نیٹ نیوز)تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن جنہیں کنگ رام بھی کہا جاتا ہے کو دنیا کا امیر ترین بادشاہ مانا جاتا ہے ،ان کی بے پناہ دولت میں اضافے کی بڑی وجہ کرایہ ہے ۔

بادشاہ رام کی کل دولت کا تخمینہ تقریباً 50 بلین ڈالر یا 4.5 لاکھ کروڑ ہے ۔ کراؤن پراپرٹی بیورو جس کا بادشاہ نے 2018 میں کنٹرول سنبھالا اس کے بعد سے ان کے کنٹرول میں چل رہا ہے ۔بادشاہ کی دولت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ تھائی لینڈ بھر میں جائیدادوں کے مالک ہیں جس سے ہر سال ہزاروں کروڑ روپے کرایہ کی مد میں حاصل ہوتے ہیں۔ ان جائیدادوں کی قیمت تو الگ بات ہے ۔تھائی بادشاہ رام II کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ وہ کرایہ ہے جو وہ اپنی جائیدادوں سے وصول کرتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق وہ تھائی لینڈ میں تقریباً 6,560 ہیکٹر (16,210 ایکڑ) اراضی اور جائیدادوں کے مالک ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں