مادورو کی گرفتاری پر شرط لگانے والا جواری مالا مال
نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکی فورسز کے ہاتھوں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی اہلیہ سمیت گرفتاری نے جہاں دنیا بھر میں ہلچل مچادی تھی وہیں کرپٹو کرنسی کا جواری مالدار آدمی بن گیا۔
ایک کرپٹو جواری نے 3 جنوری کے واقعے سے قبل شرط لگائی تھی کہ وینزویلا کے صدر گرفتار ہونے والے ہیں۔ صارف نے ساڑھے بتیس ڈالر کے عوض شرط لگائی تھی کہ جنوری کے اختتام تک نکولس مادورو گرفتار ہوکر اقتدار سے باہر ہو جائیں گے ۔پولی مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق دیکھتے ہی دیکھتے جواریوں نے اس پر خوب پیسا لگایا اور حیران کن طور پر نیا صارف یہ شرط جیت گیا۔وینزویلا کے صدر نہ صرف گرفتار ہوئے بلکہ نیویارک میں مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں شرط لگانے والے صارف نے 4 لاکھ 36 ہزار ڈالر سے زائد کا غیر معمولی منافع کمایا۔ اس اکاؤنٹ کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔