ذہین کتے انسانوں کی گفتگو سن کر نئے الفاظ سیکھتے ہیں
نیویارک(نیٹ نیوز)حالیہ سائنسی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چھوٹے بچوں کی طرح غیر معمولی طور پر ذہین کتے محض انسانوں کی باتیں سن کر نئے الفاظ سیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
سائنسدانوں نے کتوں کے ایک محدود گروپ پر تحقیق کی جنہیں گفٹڈ ورڈ لرنر کہا جاتا ہے ۔ یہ کتے پہلے ہی مختلف کھلونوں کے نام پہچاننے کی صلاحیت رکھتے تھے ۔تحقیق کے دوران مالکان نے ان کتوں کو دو نئے اور ناواقف کھلونوں کے نام سکھائے ۔ کھیل کے دوران بار بار ان کھلونوں کے نام دہرائے گئے اور چند منٹوں پر مشتمل مختصر سیشنز کے بعد زیادہ تر کتے ان نئے ناموں کو یاد رکھنے میں کامیاب ہو گئے اور حکم ملنے پر 10 میں سے 7 کتوں نے بعد میں درست کھلونے کا انتخاب کیا، جس سے ثابت ہوا کہ انہوں نے محض گفتگو سن کر الفاظ سیکھ لیے تھے ۔