شیر خوار بچے توقع سے کہیں زیادہ ذہین ہوتے ہیں:تحقیق

شیر خوار بچے توقع سے کہیں زیادہ ذہین ہوتے ہیں:تحقیق

ڈبلن(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ صرف دو ماہ کے بچوں کے دماغ پہلے سے زیادہ ترقی یافتہ ہیں اور وہ زندہ چیزوں اور بے جان اشیا میں فرق کر سکتے ہیں۔

ٹرینیٹی کالج ڈبلن کے محققین کی حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صرف دو ماہ کے بچے بھی اپنے اردگرد کی چیزوں کو پہچاننے اور درجہ بندی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق بچوں کے دماغ ابتدائی مہینوں میں ہی جاندار اور بیجان چیزوں میں فرق پہچان سکتے ہیں۔ تحقیق بتاتی ہے کہ دراصل دو ماہ کی چھوٹی سی عمر میں ہی بچے کا دماغ بہت زیادہ ترقی یافتہ ہوتا ہے ، اس کے دماغ میں الگ الگ حصے بالکل بڑوں کی طرح مختلف قسم کی چیزوں کو دیکھ کر مختلف طریقے سے روشن ہوتے ہیں۔آئرلینڈ کی ٹرینیٹی کالج ڈبلن کے سائنس دانوں کی تحقیق میں انہوں نے 130 سے زیادہ بچوں کے دماغ کی ایف ایم آر آئی تصاویر کا مطالعہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں