امریکا:مداح کا فٹبال سے محبت کا انوکھا اظہار

امریکا:مداح کا فٹبال سے محبت کا انوکھا اظہار

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکا میں فٹبال کے مداح نے 72 دنوں میں ایک سیزن کے دوران تمام 30 نیشنل فٹبال لیگ (این ایف ایل) سٹیڈیمز میں 56 میچز دیکھ کر ایک ساتھ دو ریکارڈز بنا ڈالے۔

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے برائن فاؤلر نے ایک سیزن میں سب سے زیادہ این ایف ایل میچز (56) دیکھنے کے ریکارڈ کے ساتھ کم وقت میں (72 دن، 20 گھنٹے اور 56 منٹ) تمام این ایف ایل سٹیڈیمز میں حاضری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ بھی بنا دیا۔برائن فاؤلر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کچھ سٹیڈیمز دو بار حاضری بھی لگائی تاکہ ہر اس ٹیم کا ہوم میچ دیکھ سکیں جو اسٹیڈیم شیئر کرتی ہے جیسے کہ نیویارک جیٹس اور نیو یارک جائنٹس۔اس سے قبل یہ ریکارڈ جان رائن بیلے کے ہاس تھا۔ انہوں نے 2021 میں 74 دن، سات گھنٹے اور 35 منٹ میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں