سعودی عرب کا اونٹوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان

سعودی عرب کا اونٹوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان

ریاض(نیٹ نیوز)سعودی عرب نے ملک میں موجود لاکھوں اونٹوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد مملکت کے قیمتی اونٹوں کے ریوڑوں کا بہتر انتظام کیا جانا ہے۔

وزارتِ ماحولیات، پانی اور زراعت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے اس شعبے میں پیداواری صلاحیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا اور اونٹوں سے متعلق ایک قابلِ اعتماد ڈیٹا بیس تیار کیا جا سکے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک پوسٹ میں اس پاسپورٹ کی تصویر بھی شامل کی گئی، جو سبز رنگ کا ہے ، جس پر سعودی قومی نشان اور سنہری رنگ میں اونٹ کی تصویر بنی ہوئی ہے ۔2024 کے اعداد و شمار کے مطابق مملکت میں اونٹوں کی تعداد تقریباً 22 لاکھ ہے ،اونٹ صدیوں سے عرب دنیا میں نقل و حمل کا ایک اہم ذریعہ رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں