نایاب دیوہیکل ’’فینٹم ‘‘جیلی فِش کی ویڈیو وائرل

نایاب دیوہیکل ’’فینٹم ‘‘جیلی فِش کی ویڈیو وائرل

لاہور(نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے گہرے سمندر میں نایاب دیوہیکل فینٹم جیلی فِش کو کیمرے میں قید کرلیا،یہ فینٹم جیلی فِش (Stygiomedusa gigantea) ارجنٹائن کے قریب کولوراڈو راوسن آبدوزی کینیون میں سطحِ سمندر سے تقریباً 830 فٹ نیچے دیکھی گئی۔

جیلی فِش جسامت میں سکول بس کے برابر ہے ، جس کی چوڑائی 3.3 فٹ جبکہ اس کے 4 ربن نما بازو 10 میٹر (33 فٹ) سے زائد لمبے ہو سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق گزشتہ 110 برسوں میں اس نایاب سمندری مخلوق کے صرف 120 مشاہدات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ دیگر جیلی فِش کے برعکس، دیوہیکل فینٹم جیلی فِش شکار کو ڈنک مارنے کے بجائے اپنے لمبے بازوؤں میں لپیٹ کر قابو کرتی ہے۔ یہ دریافت سمندری فرش کی نقشہ سازی کے لیے کی جانے والی تحقیقاتی مہم کے دوران ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں