چین نے برقی گاڑیوں کے اہم فیچر پر پابندی عائد کردی

چین نے برقی گاڑیوں کے اہم فیچر پر پابندی عائد کردی

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین نے ملک میں فروخت ہونے والی تمام کاروں میں دروازوں کے پوشیدہ ہینڈلز پر پابندی عائد کردی۔ اس اقدام کے بعد چین دنیا میں اس فیچر کو ہدف بنانے والا پہلا ملک بن گیا۔

دروازے کے پوشیدہ ہینڈلز ٹیسلا کی گاڑیوں کے سگنیچر فیچر ہیں اور پابندی کا اطلاق ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب ٹیسلا کی عالمی سطح پر سیلز تنزلی کا شکار ہے ۔باہر کی جانب دروازے کے ہینڈلز دروازے کی سطح کیساتھ ہموار ہوتے ہیں، جب ایک طرف سے ہینڈل کو دبایا جاتا ہے تو لیور باہر نکل آتا ہے جبکہ اندر کی جانب سے دروازہ کھولنے کیلئے رائیڈر ایک بٹن دبانا ہوتا ہے۔اگرچہ ٹیسلا کمپنی اس قسم کے ڈور ہینڈل کیلئے جانی جاتی ہے لیکن چین میں بھی کچھ برقی گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے بھی یہ ڈیزائن اپنا لیا ہے جن میں شیاؤمی اور آئیون جیسی ہیوی ویٹ کمپنیاں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں