ہفتے میں دو بار دہی کھانے سے آنت کے کینسر کا خطرہ کم
واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹروں کی نئی تحقیق کے مطابق ناشتے میں دہی کھانا آنتوں میں موجود مفید بیکٹیریا کو بہتر بنا سکتا ہے اور آنتوں کے کینسر کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر سکتا ہے۔
تحقیق سے پتہ چلایا ہے کہ جو لوگ ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ دہی کھاتے ہیں، ان میں بیکٹیریا کی وجہ سے ہونے والے بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ 20 فیصد تک کم ہو سکتا ہے ۔محققین نے بڑی آنت کے ان کینسر زدہ ٹیومرز کا مطالعہ کیا جو بفیڈوبیکٹیریم نامی بیکٹیریا کی وجہ سے بنتے ہیں۔ یہ بیکٹیریا عام طور پر فائبر کو ہضم کرنے اور انفیکشن سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔ تاہم اگر اس بیکٹیریا کی تعداد حد سے بڑھ جائے تو یہ بڑی آنت میں سوزش پیدا کر سکتا ہے، جو خلیات کو نقصان پہنچاتی ہے اور انہیں بڑھنے پر مجبور کرتی ہے، جس کے نتیجے میں کینسر ہو سکتا ہے۔