ماں سے متعلق خواب نے خاتون کو ہزاروں ڈالر جتوا دیئے

 ماں سے متعلق خواب نے خاتون کو ہزاروں ڈالر جتوا دیئے

واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکا میں ایک خاتون نے خواب کی مدد سے ہزاروں ڈالر کی لاٹری جیت لی۔سوشل میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے شہر کنگسٹری سے تعلق رکھنے والی خاتون کا کہنا تھا کہ۔۔۔

 انہوں نے اپنی والدہ سے متعلق ایک خواب دیکھا جس کے بعد اپنی والدہ کے موبائل نمبر کو لاٹری میں استعمال کیا اور 13 ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ جب خواب سے بیدار ہوئیں تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ اپنی والدہ کے فون نمبر کے ہندسوں سے پِک 4 لاٹری کھیلیں گی۔سوشل میڈیا کے مطابق وہ دکان پر گئیں اور اس خاص نمبر سیٹ کے حامل پانچ ٹکٹ خرید لیے اور ہر ٹکٹ سے انہوں نے 2600 ڈالر کا انعام جیتا جو مجموعی طور پر 13 ہزار ڈالر کا انعام بنا۔خاتون کے انعام جیتنے کی خبرسوشل میڈیاپر تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں