سائنسدانوں نے انسانوں میں خود غرضی کا علاج ڈھونڈ نکالا

سائنسدانوں نے انسانوں میں خود غرضی کا علاج ڈھونڈ نکالا

زیورخ( نیٹ نیوز)سوئٹزرلینڈ کی یونیورسٹی آف زیورخ کے سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ دماغ کے دو مخصوص حصوں کو بجلی کے ہلکے جھٹکے دے کر انسانوں میں وقتی طور پر خود غرضی کو کم کیا جاسکتا ہے ۔اس تحقیق میں 44 رضاکاروں کو شامل کیا گیا جن سے کہا گیا کہ وہ ایک مخصوص رقم اپنے اور ایک گمنام شریک کے درمیان تقسیم کریں۔

تجربے کے دوران ان کے دماغ کے اگلے حصے (فرنٹل ایریا) اور پچھلے حصے (پیریٹل ایریا) پر بجلی کے ہلکے جھٹکے دئیے گئے ۔جب ان دونوں حصوں کو بیک وقت متحرک کیا گیا تو شرکا نے خود سے نسبتا زیادہ رقم دوسرے فرد کو دینیکا فیصلہ کیا۔یہ تحقیق سائنسی جریدے PLoS Biology میں شائع ہوئی ہے ۔ ماہرین کے مطابق یہ نتائج نہ صرف انسانی رویوں کے بنیادی میکانزم کو سمجھنے میں مددگار ہیں بلکہ بعض دماغی امراض کے علاج میں بھی مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں