بھارت میں فوٹوشوٹ کراتی دلہن کا بیگ چور لے اڑا

بھارت میں فوٹوشوٹ کراتی دلہن کا بیگ چور لے اڑا

جے پور (نیٹ نیوز)بھارت کے شہر جے پور میں شادی کی ایک پررونق تقریب میں ایک شخص مبینہ طور پر مہمان بن کر آیا اور دلہن کا بیگ چرا کر فرار ہوگیا، بیگ میں تقریباً 4 لاکھ کے زیورات اور نقدی موجود تھی۔یہ واقعہ جگت پورہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نوین کرول کی شادی کی تقریبات جاری تھیں۔

پولیس کے مطابق رات تقریباً 10 بج کر 15 منٹ پر دولہا اور دلہن سٹیج پر فوٹو شوٹ میں مصروف تھے کہ اسی دوران واردات ہوئی، سٹیج کے قریب مہمانوں کا رش تھا اور ایک خوش لباس شخص ہجوم میں شامل ہو گیا، جس پر کسی کو شک نہ ہوا۔بعد ازاں ویڈیو فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزم نہایت اطمینان سے سٹیج کے قریب آیا، چند سیکنڈ میں دلہن کا بیگ اٹھایا، اسے اپنے بلیزر میں چھپایا اور فرار ہوگیا، تقریب میں مصروف اہلِ خانہ اور مہمانوں کو اس دوران کچھ پتہ نہ چل سکا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں