خاتون کا 2656 شاپکنز کھلونے جمع کرنیکا ورلڈ ریکارڈ
کینبرا(نیٹ نیوز)آسٹریلیا کی ایک خاتون نے شاپکنز کھلونوں کی 2656 مختلف اشیا جمع کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
الیکسا کے مطابق انہیں شاپکنز کھلونوں کا شوق اس وقت ہوا جب وہ محض سات برس کی تھیں اور سکول میں ایک ہم جماعت اپنے ساتھ یہ رنگ برنگے کھلونے لایا تھا، وہیں سے اس دلچسپی نے باقاعدہ شوق کی شکل اختیار کر لی۔انہوں نے بتایا کہ وقت کے ساتھ ساتھ انہوں نے شاپکنز خریدنے کا سلسلہ جاری رکھا اور اب ان کے پاس 2656 منفرد اشیا موجود ہیں، اگر مجموعی تعداد دیکھی جائے تو ان کے کلیکشن میں 4000سے زائد کھلونے شامل ہیں۔منفرد اشیا کی اسی بڑی تعداد کے ساتھ الیکسا نے شاپکنز یادگاروں کے سب سے بڑے کلیکشن کا عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔قبل ازیں، یہ ریکارڈ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ریانا کونرز کے پاس تھا، جنہوں نے 2019 میں 2271 کھلونے جمع کر کے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔