کھانے میں اضافی نمک سے ڈپریشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

کھانے میں اضافی نمک سے ڈپریشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

بیجنگ(نیٹ نیوز)سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کھانے میں اضافی نمک شامل کرنے سے ڈپریشن لاحق ہونے کے خطرات ایک چوتھائی تک بڑھ جاتے ہیں۔

چینی سائنسدانوں نے 15,000 سے زائد بالغ افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لیا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ زیادہ مقدار میں نمک استعمال کرتے تھے ان میں ڈپریشن کا خطرہ 26 فیصد زیادہ تھا۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ نمک کا زیادہ استعمال اس حیاتیاتی نظام کو حد سے زیادہ متحرک کر سکتا ہے جو جسم کے تناؤ کے ردعمل کو منظم کرتا ہے، جس کے نتیجے میں سٹریس ہارمونز کی ضرورت سے زیادہ پیداوار ہوتی ہے۔ گوانگ ڈونگ پروونشل پیپلز ہسپتال کے محققین جرنل نیوٹریشنل نیوروسائنس میں تحریر کے بارے میں بتایا کہ کھانے کی میز پر بار بار نمک شامل کرنے اور ڈپریشن کے خطرے کے درمیان نمایاں مثبت تعلق پایا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں