چینی کمپنی کا پانی میں بھی کام کرنے والالیپ ٹاپ تیار

چینی کمپنی کا پانی میں بھی کام کرنے والالیپ ٹاپ تیار

بیجنگ (نیٹ نیوز)چینی کمپنی نے ایسا انوکھا لیپ ٹاپ تیار کیا ہے جو پانی کے اندر بھی کام کرسکتا ہے ۔ اوکی ٹیل نامی کمپنی کا آر جی 14 پی لیپ ٹاپ بظاہر کسی روایتی دفتر کی بجائے میدان جنگ کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے ۔

ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے اس لیپ ٹاپ کے اندر 14 جنریشن انٹیل کور آئی 7 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 16 جی بی ریم اور 512 جی بی سٹوریج دی گئی ہے جس میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے مگر اس کی خاص بات پرفارمنس نہیں بلکہ اس کی مضبوطی ہے ۔یہ آئی پی 68 اور آئی پی 69K سرٹیفائی ہے جس کا مطلب ہے کہ گرد، پانی اور پانی کے دباؤ کو برداشت کرسکتا ہے ۔اس کا وزن 3.7 کلوگرام ہے اور کافی پتلا ہے ۔کمپنی کے مطابق اس لیپ ٹاپ کو آپ پانی میں ڈبو دیں تو بھی اسے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں