مداح نے فٹبال میچ کے دوران وی اے آر مانیٹر بند کر دیا

 مداح نے فٹبال میچ کے دوران وی اے آر مانیٹر بند کر دیا

برلن (نیٹ نیوز)جرمنی میں ایک ماسک پہنے شخص نے فٹبال میچ کے دوران وی اے آر مانیٹر کا پلگ نکال کر بند کر دیا۔

بنڈس لیگا 2کے کلب پروئیسن مونسٹر نے ایک بیان میں کہا کہ ہرتھا برلن کے خلاف میچ کے دوران پہلے ہالف میں ایک فاؤل کے بعد ورچوئل اسسٹنٹ ریفری سسٹم کا استعمال متوقع تھا۔تاہم، ایک ماسک پہنا مداح غیر قانونی طور پر میدان میں داخل ہوا اور وی اے آر مانیٹر کا پلگ نکال دیا جس کی وجہ سے ریفری فاؤل کا جائزہ نہیں لے سکے ۔کلب کا کہنا تھا کہ بالآخر پینلٹی کا فیصلہ وی اے آر روم میں ویڈیو ریفری کیٹرِن رافلسکی نے دیا۔میچ سے حاصل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہوم تیم کے مداح ایک بینر کے ساتھ موجود ہیں جس میں لکھا ہے کہ ‘وی اے آر کا پلگ نکال دو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں