انسانی تھری ڈی پرنٹر‘‘منفرد صلاحیت کی حامل چینی خاتون
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک خاتون کو اس کی منفرد صلاحیت کی وجہ سے انسانی تھری ڈی پرنٹر کا لقب دیا گیا ہے ، وہ اپنے دانتوں کی مدد سے گاجروں پر نہایت پیچیدہ مجسمے تراشتی ہیں۔
اس پورے تخلیقی عمل میں وہ کسی قسم کے چاقو یا دیگر اوزار استعمال نہیں کرتی۔25 سالہ چن چن کو دنیا کی واحد دانتوں سے نقش و نگار بنانے والی فنکار’’ بھی کہا جاتا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ہنر مکمل طور پر اتفاقاً دریافت کیا۔گزشتہ سال اسپرنگ فیسٹیول کے دوران لائیو اسٹریمنگ کرتے ہوئے وہ گاجر کھا رہی تھیں کہ انہوں نے اپنے دانتوں سے اسے ایک سادہ شکل دینے کی کوشش کی۔ ان کی اس تخلیق کو ناظرین نے بہت سراہا، جس کے بعد انہوں نے مختلف سبزیوں پر تجربات شروع کر دیئے ،اب تک چن چن 100 سے زائد گاجر کے فن پارے بنا چکی ہیں۔