امریکا میں دنیا کی سب سے بڑی چیز سٹیک کی قطار

امریکا میں دنیا کی سب سے بڑی چیز سٹیک کی قطار

فلاڈیلفیا(نیٹ نیوز)امریکا میں ایک ایئر پورٹ پر چیز سٹیک کے قومی دن گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ کر منایا گیا۔ فلیڈیلفیا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر نیشنل چیز سٹیک ڈے کے موقع پر چیز سٹیک کی لمبی قطار بنا کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

پی ایچ ایل فوڈ اینڈ شاپس کے ایئر پورٹ پر موجود ریستوران نے سٹی آف فلاڈیلفیا ڈیپارٹمنٹ آف ایوی ایشن کے ساتھ مل کر ٹرمنل بی اور سی کے درمیان 1291 چیز سٹیک کی قطار بنائی۔یہ سینڈوچ 102 کلو چیز ساس اور 449 کلو شیوڈ بیف اور 1291 فٹ لمبے رول سے بنائے گئے۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کے اہلکار موقع پر موجود تھے جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی سینڈوچ کی قطار ریکارڈ بنانے کے لیے کافی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں