مچھر انسان کو اندھیرے میں کیسے تلاش کر لیتے ہیں

مچھر انسان کو اندھیرے میں کیسے تلاش کر لیتے ہیں

میساچیوسٹس(نیٹ نیوز)آخر مچھر انسان کو اتنے اندھیرے میں بھی کیسے تلاش کر لیتے ہیں؟اب حال ہی میں مچھروں پر کی گئی ایک نئی تحقیق میں اس سوال کا جواب مل گیا ہے۔

جارجیا ٹیک اور میساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے محققین نے سیکڑوں مچھروں پر تحقیق کی اور 20 ملین ڈیٹا پوائنٹس کا تجزیہ کیا تو یہ بات سامنے آئی کہ مچھر انسانوں کو تلاش کرنے اور ان پر حملہ کرنے کے لیے اشاروں کے ایک مجموعے کا استعمال کرتے ہیں۔ مچھر بصری علامات اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بو کی مدد سے اپنے شکار کو تلاش کرتے ہیں۔ سائنس ایڈوانسز میں شائع تحقیق کے مطابق مچھر کبھی بھی ایک دوسرے کو فالو کرتے ہوئے ایک جگہ پر جمع نہیں ہوتے بلکہ ہر مچھر ماحولیاتی اشاروں پر آزادانہ ردِعمل دیتا ہے ۔محققین کو امید ہے کہ اس تحقیق کے نتائج کی مدد سے کیڑے مکوڑوں پر بہتر کنٹرول حاصل کیا جا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں