اے آئی کی غلطی،دادی کو چھ ماہ جیل میں گزارنے پڑے
ٹینیسی(نیٹ نیوز)امریکی ریاست ٹینیسی کی دادی اماں کو مصنوعی ذہانت کے فیشل ریکگنیشن سافٹ ویئر کی غلطی کے باعث تقریباً چھ ماہ جیل میں گزارنا پڑ گئے۔
پولیس نے اینجلا لپس کو ان کے گھر سے بچوں کی دیکھ بھال کرتے وقت گرفتار کیا اور شمالی ڈکوٹا میں بینک فراڈ کیس میں مفرور قرار دے کر جیل بھیج دیا، حالانکہ بزرگ خاتون نے کبھی اس ریاست کا سفر ہی نہیں کیا تھا۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ بینک فراڈ کیس میں مشتبہ خاتون کی شناخت کے لیے استعمال ہونے والے فیشل ریکگنیشن سافٹ ویئر نے اینجلا لپس کو غلطی سے مشتبہ قرار دیا اور پولیس نے صرف سافٹ ویئر کی بنیاد پر ہونے والی شناخت پر گرفتاری کر لیا۔ دسمبر 2025 میں عدالت نے ان کے خلاف الزامات ختم کر دئیے ، ان کے وکیل شہری حقوق کے تحت قانونی چارہ جوئی پر غور کر رہے ہیں۔اینجلا کا کہنا ہے کہ میں خوش ہوں کہ یہ سب ختم ہوا۔