ہیرا خریدنے ہوئے مہنگا اور بیچتے وقت سستا کیوں

 ہیرا خریدنے ہوئے مہنگا اور بیچتے وقت سستا کیوں

لاہور(نیٹ نیوز)حقیقت یہ ہے کہ ہیرے خریدنے کے بعد اکثر کم قیمت پر بیچے جاتے ہیں، اس لیے یہ سرمایہ کاری کیلئے اچھا انتخاب نہیں ہیں۔ماضی میں ہیروں کی قیمت اس لیے زیادہ تھی کہ ان کی سپلائی چند مخصوص کمپنیوں کے قبضے میں تھی، جو مارکیٹ میں ہیروں کی کمی برقرار رکھتی تھیں۔

 اب ٹیکنالوجی کی بدولت ہیرے بنانا کسی قدرتی کان کنی کا محتاج نہیں رہا، جس سے ہیروں کی نایابی کا تصور ختم ہو رہا ہے ۔جب آپ ہیرے خریدتے ہیں تو صرف پتھر کی قیمت نہیں ادا کرتے ۔ اس میں برانڈ کا نام، مارکیٹنگ، دکاندار کا منافع اور جیولری بنانے کی فیس بھی شامل ہوتی ہے ۔ ہیرے کی کوئی روزانہ کی قیمت نہیں ہوتی، اس لیے دو بالکل ایک جیسے ہیرے مختلف دکانوں پر مختلف قیمت پر مل سکتے ہیں۔ زیادہ تر دکاندار ہیرے واپس نہیں لیتے اور اگر لیتے بھی ہیں تو خریداری کی قیمت سے بہت کم دیتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں