چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل

چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی خلائی ادارے ناسا نے آرٹیمس II مشن کے دوران خلا بازوں کی جانب سے کھینچی گئی زمین کی پہلی شاندار تصاویر جاری کر دی ہیں۔۔۔

 یہ تصاویر آرٹیمس II کے کمانڈر ریڈ وائزمین نے اورائن کیپسول میں موجود اپنے ذاتی کمپیوٹنگ ڈیوائس، یعنی ایک کیمرہ سے لیس ٹیبلیٹ کے ذریعے کھینچیں۔ تصاویر میں خلا سے نظر آنے والی زمین کا ایسا حسین منظر دکھایا گیا ہے جو دیکھنے والوں کو حیران کر دیتا ہے ۔ناسا کے مطابق ایک تصویر میں سورج کے غروب ہونے کے وقت زمین کے کناروں پر روشنی کی خوبصورت جھلک دیکھی جا سکتی ہے ، جبکہ مختلف مقامات پر شمالی روشنیاں (Auroras) بھی نمایاں ہیں۔ ایک اور تصویر، جو چند منٹ بعد لی گئی، زمین کے رات کے منظر کو اجاگر کرتی ہے، یہ تصاویرسوشل میڈیاپروائرل ہورہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں