تصویر ایڈٹ کرنے پر خاتون کو سیاسی پارٹی سے نکال دیا
روٹرڈیم (نیٹ نیوز)نیدرلینڈز میں خاتون سیاسی کارکن کو اپنی تشہیر کے لیے ایڈٹ کی گئی تصویر استعمال کرنے پر پارٹی سے نکال دیا گیا۔
روٹرڈیم کے ایک علاقے کے لیے بطور کونسلر منتخب ہونے والی پیٹریشیا ریغمن نے اپنی آفیشل کینڈیڈیٹ فوٹو کے طور پر اے آئی سے ایڈٹ شدہ تصویر استعمال کی۔ مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے پیٹریشیا کا کہنا تھا کہ علاقے کے اخبار میں شائع ہونے والی تصویر بہت کم ریزولوشن کی تھی لہٰذا انہوں نے پکسل بڑھانے کے لیے آن لائن ٹول کا استعمال کیا۔ پیٹریشیا کی سیاسی پارٹی (لِیف بار روٹرڈیم) نے اس بات کا اعتراف کیا کہ خاتون کی تصویر واضح طور پر ڈجیٹلی ایڈٹ کی گئی ہے اور ان کو پبلک آفس سے استعفیٰ دینے کے لیے کہہ دیا گیا ہے لیکن انہوں نے انکار کر دیا ہے۔ لہٰذا ان کو نکالنے کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں ہے۔