سائنسدانوں نے ٹی بی کیلئے نئی ٹیسٹ ٹیکنالوجی تیار کرلی
کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، ڈیوس کے محققین نے تپِ دق (ٹی بی) کے لیے ایک نئی بلڈ ٹیسٹ ٹیکنالوجی تیار کی ہے، جو بیماری کی فعال اور متعدی (پھیلنے والی) شکل کی درست شناخت کر سکتی ہے۔
اس پیشرفت کا مقصد نہ صرف تیز رفتار تشخیص اور بروقت علاج کو ممکن بنانا ہے بلکہ نشاندہی کے ذریعے ٹی بی کے پھیلاؤ کو بھی روکنا ہے ۔فی الحال استعمال ہونے والے ٹی بی ٹیسٹ یہ تفریق نہیں کر پاتے کہ انفیکشن فعال ہے یا پوشیدہ۔ اس حوالے سے جامعہ کے پروفیسر عمران ایچ خان نے کہاکہ ایسے میں وہ ٹیسٹ جو پوشیدہ انفیکشن پر بھی مثبت نتیجہ دے، فعال ٹی بی کے مریضوں کی شناخت کے لیے زیادہ مؤثر نہیں، کیونکہ اصل خطرہ انہی افراد سے ہوتا ہے جو بیماری کو نادانستہ طور پر دوسروں تک پھیلا سکتے ہیں۔