دوران پرواز بچے کی پیدائش، شہریت کیلئے دلچسپ صورتحال

 دوران پرواز بچے کی پیدائش، شہریت کیلئے دلچسپ صورتحال

جمیکا(نیٹ نیوز)کیریبین ملک جمیکا سے امریکی شہر نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جب معمول کی ایک پرواز نے لینڈ کیا تو اس میں ایک اور مسافر کا اضافہ ہوچکا تھا۔

پرواز 4 اپریل کو جمیکا کے شہر کنگسٹن سے روانہ ہوئی تھی اور دوران پرواز خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی مگر اس کے بعد یہ بحث سامنے آئی کہ نومولود کو کس ملک کی شہریت حاصل ہوگی ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ بچے کے والدین کے بارے میں تفصیلات نہیں اور یہ بھی معلوم نہیں جب بچے کی پیدائش ہوئی تو طیارہ حقیقت میں کس جگہ پرواز کر رہا تھا۔اگر تو بچے کے والدین میں سے کوئی ایک امریکی شہری ہے تو بچے کو امریکی شہریت حاصل ہوگی۔والدین امریکی نہیں تو بھی امریکی قوانین کے مطابق اگر امریکی فضائی حدود میں پرواز کرنے والے طیارے میں کسی بچے کی پیدائش ہوتی ہے تو اسے امریکی شہریت حاصل ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں