ٹھوڑی پر سکیٹ بورڈ توازن کرنے کا انوکھا ریکارڈ
نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکا کے سیریل ریکارڈ شکن ڈیوڈ رش نے ایک اور عجیب و غریب کارنامہ انجام دے دیا۔
350 سے زائد گنیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام رکھنے والے اس امریکی شخص نے اس بار سکیٹ بورڈ کو اپنی ٹھوڑی پر ایک گھنٹے سے زیادہ دیر تک بیلنس کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ ڈیوڈ رش نے بتایا کہ جیسے ہی انہیں پتا چلا کہ سکیٹ بورڈ بیلنس کرنے کی کیٹیگری تو موجود ہے مگر ابھی تک کسی نے ریکارڈ قائم نہیں کیا، انہوں نے فوراً یہ چیلنج قبول کر لیا۔ڈیوڈ رش کا مزاحیہ انداز میں کہنا تھا کہ شروع میں ہی مجھے اندازہ ہو گیا کہ اصل مسئلہ کیا ہے ، سکیٹ بورڈ حیرت انگیز حد تک نوکیلی چیز ہے ۔ صرف 30 سیکنڈ تک اسے سنبھالنا بھی شدید تکلیف دہ تھا۔ آخرکار انہوں نے سکیٹ بورڈ کو اپنی ٹھوڑی پر 1 گھنٹہ، 1 منٹ اور 36 سیکنڈ تک متوازن رکھا اور یوں ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔